وفاقی وزیر حنیف عباسی سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، ریلوے کنیکٹیوٹی پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ ریلوے کی وزارت میں قازقستان کے سفیر سے اعلی سطحی مشاورت ہوئی، جس میں ریجنل کنیکٹیوٹی اور ریلوے تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان سے وسطی ایشیا تک ریلوے کنیکٹیوٹی کے منصوبوں اور ان کے معاشی و تجارتی فوائد پر بھی گفتگو کی۔وزیراعظم کے ریجنل کنیکٹیوٹی وژن کے تحت اس منصوبے کو انتہائی اہم اور اسٹریٹجک قرار دیا گیا ہے، جو پورے خطے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے ریلوے سیکٹر میں ایک تاریخی پیشرفت ہے اور خطے میں تجارت اور رابطوں کو نئی جہت فراہم کرے گا۔پاکستان سے قازقستان تک ریلوے کنیکٹیوٹی پر نمایاں پیشرفت، کراچی پورٹ سے قازقستان تک ریلوے کنیکٹیوٹی کا منصوبہ تیار ہے، جو خطے میں تجارتی روابط کو فروغ دے گا اور پاکستان کو وسطی ایشیا سے براہِ راست جوڑے گا۔ چمن کے راستے افغانستان، ترکمانستان اور قازقستان تک ریلوے نیٹ ورک کو جامع انداز میں مربوط کیا جائے گا۔میگا پروجیکٹ کی مالیت اور مدت:پاکستان-قازقستان ریلوے کنیکٹیوٹی منصوبہ 7 ارب ڈالر مالیت کا ہے، جسے تین سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا اور پاکستان کی معیشت کے لیے سنگِ میل کا کردار ادا کرے گا۔ایم او یو پر دستخط اور قازقستان کے صدر کا دورہ:قازقستان کے صدر 3 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اور اسی موقع پر باقاعدہ طور پر ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے، جو دونوں ممالک کے درمیان ریلوے تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔وزیرِ ریلوے نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کی ریلوے انڈسٹری کے لیے اہم ہے بلکہ پورے خطے میں تجارتی روابط کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررومانیا کے سفیر ڈان سٹوئنزکو کی سپیریئر یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات ،اکیڈمک تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال رومانیا کے سفیر ڈان سٹوئنزکو کی سپیریئر یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات ،اکیڈمک تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال چین پاکستان اقتصادی راہداری کو اپ گریڈ کرنے کا وقت آ گیا رومانیہ کے سفیر کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ ، بزنس کمیونٹی سے ملاقات این اے 85: الیکشن کمیشن نے قادر خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی اٹھارویں ترمیم میں مزید بہتری کا راستہ آئین میں موجود ہے، رانا ثنا اللہ ملک بھر میں بارشوں، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پر تبادلہ خیال قازقستان کے سے قازقستان تک ریلوے کے سفیر کرے گا کے لیے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ