لاہور میں صوبائی نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے دہشتگردی، انتہا پسندی اور جرائم کے خاتمے کیلئے تمام صوبائی اداروں کیساتھ مشترکہ ایکشن پر اتفاق کیا۔ 

ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم اور ہارڈ دی اسٹیٹ پالیسی کے تحت ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ 

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیموں، سہولت کاروں اور مالی معاونین کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔  

ذرائع کے مطابق حکومت نے غیر قانونی اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور ایل پی جی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس، گیس ایجنسیوں اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حرکت کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق سیف سٹیز منصوبے کو تمام بڑے شہروں اور اہم شاہراہوں تک توسیع دینے کی منظوری دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر جدید کیمروں اور انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔ 

پنجاب میں بھیک مافیا کے خلاف مربوط آپریشنز اور بیرون ملک جانے پر سخت جانچ کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھیک اور منظم گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں شروع ہوں گی۔ 

ذرائع کے مطابق اسمگلنگ، منشیات اور پاور تھیفٹ کے نیٹ ورکس توڑنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایکسائز، کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس اور پولیس کو مشترکہ ڈیٹا شیئرنگ کی ہدایت کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق دریائے سندھ پر قائم پلوں پر ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام پرعملی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق غیر ملکی شہریوں خصوصاً چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مزید اختیارات دیدیے گئے۔ 

تمام سب کمیٹیوں کی سفارشات منظور، واضح اہداف اور ٹائم لائنز کے ساتھ عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ریاستی رٹ مضبوط بنانے اور امن و امان یقینی بنانے پر کمیٹوں کی سفاشات منظور کی گئی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا فیصلہ کیا گیا ذرائع کے مطابق کے خلاف کی گئی

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل