جامعہ کراچی کی زمین پر قائم کیے جانے والے پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے جمعرات کو جامعہ کراچی کی اراضی پر بننے والے غیر قانونی پیٹرول پمپ کو باقاعدہ سیل کر دیا، تین روز قبل پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جنگ کو بتایا کہ پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ ہونے کے باوجود پمپ کا افتتاح کر دیا گیا اور پیٹرول کی فروخت شروع کردی گئی تھی۔
جس کے بعد اس کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر شرقی نے فوری کارروائی کی اور پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا، انھوں نے کہا جلد ہی جامعہ کراچی کی زمین پر قائم پیٹرول پمپ کو گرا کر زمین کو اصل حالت میں بحال کر دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شرقی کے دفتر سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دستخط سے باقاعدہ خط بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پیٹرول پمپ کا این او سی محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے خط اور مختار کار کی رپورٹ کے ضمن میں منسوخ کیا گیا ہے۔
این او سی کی منسوخی کے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر 22 اسکیم 33 تعلقہ گلشن اقبال ڈسٹرکٹ ایسٹ حافظ پیٹرول پمپ کی این او سی جو اس سے قبل جاری ہوئی تھی اب منسوخ کر دی گئی ہے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کے مطابق ڈپٹی کمشنر شرقی نے پیٹرول پمپ کی این او سی منسوخ کر دی ہے اور یونیورسٹی روڈ پر قائم پیٹرول پمپ کو خالی کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
کیونکہ اس کی لیز کی 33 سالہ مدت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے اور اب اس پر قبضہ ختم کرایا جا رہا ہے جب کہ محکمہ بورڈز و جامعات نے یونیورسٹی روڈ پر قائم پیٹرول پمپ بھی خالی کرنے کی ہدایت کرکے رپورٹ مانگ لی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ کو جامعہ کراچی ڈپٹی کمشنر کر دیا گیا پمپ کا
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی