جاپان میں 15 سال بعد دنیا کا سب سے بڑا ایٹمی پلانٹ دوبارہ فعال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو: جاپان نے فوکوشیما ایٹمی حادثے کے تقریباً 15 برس بعد دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کاشیوازاکی-کاریوا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔
جاپانی کمپنی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے مطابق پلانٹ کے ایک ری ایکٹر نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیپکو کے ترجمان نے بتایا کہ نیگاتا صوبے میں واقع پلانٹ کا یونٹ نمبر 6 شام 7 بج کر 2 منٹ پر شروع کیا گیا۔ اگرچہ صوبائی گورنر نے گزشتہ ماہ پلانٹ کی بحالی کی منظوری دے دی تھی، تاہم مقامی آبادی میں اس فیصلے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز درجنوں افراد نے شدید سردی اور برفباری کے باوجود پلانٹ کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹوکیو کے لیے بجلی پیدا کرنے کے لیے مقامی آبادی کو خطرے میں ڈالنا ناانصافی ہے۔
ستمبر میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق 60 فیصد مقامی باشندے پلانٹ کی بحالی کے مخالف ہیں جبکہ 37 فیصد اس کے حق میں ہیں۔ ٹیپکو کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جن میں 15 میٹر اونچی سونامی دیوار، جدید ایمرجنسی پاور سسٹمز اور اضافی حفاظتی اپ گریڈز شامل ہیں۔
کاشیوازاکی-کاریوا دنیا کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر ہے، تاہم اس وقت سات میں سے صرف ایک ری ایکٹر فعال کیا گیا ہے۔ یہ پلانٹ 2011 میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد بند کر دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ میں شدید حادثہ پیش آیا تھا۔
جاپان اب ایٹمی توانائی کی بحالی کے ذریعے فوسل فیول پر انحصار کم کرنے، کاربن نیوٹرل اہداف حاصل کرنے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیرِاعظم سَنے تاکائچی نے بھی ایٹمی توانائی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
ایشین گیمز 2026 کی مردوں کی کرکٹ کے ڈرا کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے (کوارٹر فائنل) میں جگہ مل گئی ہے۔
20 ستمبر سے جاپان کے شہر ناگویا میں شروع ہونے والے 10 ٹیموں پر مشتمل مردوں کے کرکٹ مقابلوں میں ابتدائی مرحلے میں افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، جہاں سے 4 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل
قرعہ اندازی کے مطابق گروپ اے میں افغانستان، جاپان اور نیپال شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان کو رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپوں کی سرفہرست 2، 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
دوسری جانب خواتین کے کرکٹ مقابلے 17 سے 22 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، جن میں تمام 8 ٹیمیں براہِ راست کوارٹر فائنل سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔
قرعہ اندازی کے مطابق دفاعی چیمپیئن بھارت کا مقابلہ میزبان جاپان سے ہوگا، بنگلہ دیش چین کے خلاف میدان میں اترے گا، سری لنکا ملائیشیا سے ٹکرائے گا، جبکہ پاکستان کی خواتین ٹیم کا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟
ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین کے تمام کرکٹ میچز ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایشین گیمز، جو 2023 میں چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوئی تھیں، میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشیئن گیمز بھارت پاکستان کوارٹر فائنل