ویب ڈیسک : جرمنی نے پاکستانیوں کے لیے فیملی ویزا کی آن لائن سہولت کا آغاز کردیا ، اب امیدوار ‘کنسولر سروسز پورٹل’ کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

 پاکستان میں جرمن سفارت خانے نے فیملی ری یونین ویزا کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے باقاعدہ طور پر آن لائن کنسولر سروسز پورٹل کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔جرمن سفارتخانے نے اپنے سرکاری فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا ہے اب درخواست گزاروں کو روایتی دستی طریقہ کار کے بجائے ‘کنسولر سروسز پورٹل’ کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔

مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

اس پورٹل کا بنیادی مقصد درخواستوں کی پہلے سے جانچ پڑتال کرنا ہے، تاکہ جب درخواست گزار بائیومیٹرک اور انٹرویو کے لیے سفارت خانے آئے تو اس کے تمام کاغذات مکمل اور درست ہوں

سفارت خانے نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ دستاویزات میں کوئی تبدیلی نہیں کی ، ویزا کے لیے درکار بنیادی دستاویزات کی فہرست وہی ہے جو پہلے تھی، تاہم پورٹل پر اپ لوڈنگ کے عمل کے لیے سفارت خانے کی فراہم کردہ ‘رہنمائی’ (Guide) کا مطالعہ لازمی ہے۔سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ایسے درخواست گزار جن کے شریکِ حیات یا قریبی رشتہ دار جرمنی میں مقیم ہیں اور ان کے پاس کسی یورپی ملک (EU) کا پاسپورٹ ہے، وہ نئے پورٹل کے بجائے سابقہ ویٹنگ لسٹ میں ہی رجسٹریشن کروائیں گے، ‘فریڈم آف موومنٹ’ قانون کے تحت انہیں تیز رفتار اپائنٹمنٹ دی جائے گی۔

بنگلہ دیش ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں ؟

سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی، مکمل معلومات اور درست کاغذات کے بغیر پورٹل پر درخواست جمع کرانے سے اپائنٹمنٹ جلد ملنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔اس نئے آن لائن نظام سے درخواست گزاروں کو یہ سہولت ملے گی کہ ان کی فائل کا آن لائن جائزہ پہلے ہی لے لیا جائے گا، جس سے سفارت خانے میں ذاتی موجودگی کے وقت وقت کی بچت ہوگی۔ پورٹل کے ذریعے درخواست گزار اپنی درخواست کی تازہ ترین صورتحال (Status) بھی ٹریک کر سکیں گے۔

جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اجلاس، صحافی کالونی فیز 2 کا ماسٹر پلان منظور  

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سفارت خانے آن لائن کے لیے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف