آخر کب تک کراچی کے عوام اپنے جوانوں کے لاشے اٹھاتے رہینگے، جعفریہ الائنس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
اپنے مذمتی بیان میں سینئر نائب صدر علامہ نثار قلندری نے کہا کہ سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے اور جوانوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ نثار احمد قلندری کا کہنا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ریجن کے سابق ڈویژنل رہنما محمد عسکری کو دہشتگردوں نے نارتھ کراچی میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا، آخر کب تک کراچی کے عوام اپنے جوانوں کے لاشے اٹھاتے رہیں گے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ نثار قلندری نے کہا کہ کبھی ٹارگٹ کلنگ کے نام پر تو کبھی اسٹریٹ کرائم کے نام پر جوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے، وہ جوان جو اس ملک کا مستقبل ہیں، وہ دہشتگردوں کا شکار بن رہے ہیں۔
علامہ نثار قلندری نے کہا کہ ایک طرف تو کالعدم فرقہ پرست تنظیمیں اس ملک کے جوانوں کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا رہی ہیں، تو دوسری جانب اسٹریٹ کرائم کے نام پر شہر قائد کے جوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے اور جوانوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ نثار جوانوں کے نے کہا کہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔