بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن کو سنگین آپریشنل کوتاہیوں پر تاریخ کے بڑے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی فضائی ریگولیٹری اتھارٹی ڈی جی سی اے نے ایئرلائن پر 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

ڈی جی سی اے نے نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا بلکہ ایئرلائن کے ہیڈ آف آپریشنز کنٹرول کو عہدے سے ہٹانے کا حکم بھی دیا ہے۔

اس کے ساتھ ایئرلائن کی اعلیٰ انتظامیہ کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے آپریشنل نظام میں بہتری لائے۔

اتنا خطیر اور تاریخی جرمانہ ایئرلائن کی ناقص منصوبہ بندی، خاص طور پر پائلٹس کے روسٹر اور آپریشنل مینجمنٹ کی سنگین کوتاہیوں پر عائد کیا گیا۔

اس بے نظمی کے باعث حالیہ دنوں میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں اور دسیوں ہزار مسافر شدید مشکلات کا شکار ہو کر مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے۔

دوسری جانب ایئرلائن انتظامیہ نے ڈی جی سی اے کے احکامات پر فوری عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ روسٹر پلاننگ، عملے کی دستیابی اور آپریشنل نظم و نسق کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ آئندہ اس قسم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا