data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جماعتِ اسلامی (حلقہ خواتین) کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم کی قیادت میں خواتین کے ایک وفد نے روزنامہ جسارت کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر روزنامہ جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر نے وفد کو ادارے کی صحافتی، انتظامی اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد میں نائب ناظماتِ کراچی فرح عمران، ہاجرہ عرفان، سمیہ عاصم، معاون کراچی سمیہ اسلم، سیکریٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمد، نگراں ادبی کمیٹی کراچی عشرت زاہد کے علاوہ معروف رائٹرز غزالہ عزیز اور فائزہ مشتاق شامل تھیں، جبکہ عرفان احمد اور سید عامر اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشرتی صورتحال، خواتین کو درپیش مسائل، میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار، اسلامی اقدار کے فروغ اور صحافت میں خواتین کی مؤثر نمائندگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ معاشرے میں اصلاح، شعور کی بیداری اور مثبت تبدیلی کے لیے نظریاتی اور ذمہ دار صحافت کا کردار ناگزیر ہے۔

خواتین کے وفد نے روزنامہ جسارت کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسارت نے ہمیشہ حق، صداقت اور معاشرتی اقدار کے تحفظ پر مبنی صحافت کو فروغ دیا ہے۔ سید طاہر اکبر نے اس موقع پر کہا کہ روزنامہ جسارت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ڈیجیٹل میڈیا سمیت صحافت کے تمام شعبوں میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہا ہے۔

بعد ازاں وفد نے جسارت ڈیجیٹل سمیت ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارتی، ڈیجیٹل اور تکنیکی امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد نے جسارت ڈیجیٹل کی مؤثر کارکردگی اور جدید میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال موجودگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں میڈیا اور سماجی ادارے باہمی تعاون سے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفد نے

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار