Daily Pakistan:
2026-07-24@03:53:16 GMT

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری بھی ہورہی ہے، محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔جڑواں شہروں اسلام آباد ، راولپنڈی اور گردونواح میں بارش جاری ہے ،بارش کے باعث شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔ٹریفک سست ہونے سے مختلف شاہرائوں پر ثریفک کا دبائو ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں۔کسی بھی اپ ڈیٹ کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔لاہورکے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ، مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔میانوالی اور گردونواح میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش شروع ہے،بارش سے موسم سرد ہو گیا سردی کی شدت بڑھ گئی ، کاشت کار کہتے ہیں موجودہ بارش گندم کی فصل کیلئے مفید ثابت ہو گی۔رائیونڈ اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ،بارش کے بعد موسم میں خنکی بڑھ گئی۔ لیسکو کے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔سندر روڈ سلطانکے ،مانگامنڈی سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

پی ٹی آئی نے حکومت کا “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کا فیصلہ مسترد کردیا

سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔کرک میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، ٹھنڈی ہوائوں اور بارش کی و جہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ، نارتھ ناظم آباد میں شادمان ٹائون اور اطراف میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ڈیرہ اسماعیل خان،پہاڑپور شہر اور مضافات میں بارش ہوئی ، بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،وقفے وقفے سے بوندا باندی سرد ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں بیوی کو عمر قید اور ساتھی کو موت کی سزا سنادی گئی

لواری ٹنل اور اطراف میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری جاری ہے ، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  اب تک لواری ٹنل کے اطراف 5 انچ برف پڑ چکی ہے،این ایچ اے کی مشینری لواری اپروچ روڈ پر سنو کلیئرنس میں مصروف ہے۔گرم چشمہ لنک روڈ پر بھی سنو کلیئرنس آپریشن جاری ہے،لواری اپروچ روڈ اور تمام راستے ٹریفک کے لیے بحال ہیں،مسافراور سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ادھر وادی نیلم میں بھی موسم ابر آلود ہے، آسمان گہرے بادلوں سے ڈھک گیا،شدید سردی کی لہر برقرار ہے، درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گرگیا۔آٹھ مقام میں درجہ حرارت منفی 4،شاردہ منفی 3، کیل منفی 10،تاؤبٹ منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔

سعودی عرب میں منشیات سمگنلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔موسمی صورتحال کے پیش نظر ایس ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔سیاحوں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔سنجاوی اور گردونواح میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے،بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری جاری ہے ، تیز ہوائوں کے ساتھ کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ رات کو شروع ہوا،زیارت ، کان مہترزئی ، مسلم باغ ، توبہ کاکڑی ، توبہ اچکزئی اور خوجک پاس پر بارش کے ساتھ برفباری بھی جاری ہے۔

بحیرہ روم میں روسی تیل بردار جہاز پر فرانسیسی کارروائی، تحقیقات شروع

بارش اور برفباری کے باعث کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے خوجک پاس اور شمالی علاقوں میں ہائی ویز سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔پشین اور گردونواح میں ہلکی ہلکی برفباری شروع  ہے ، برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا ہے۔قلات  شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ، شہر اور گردونواح میں دو انچ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے درجہِ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔شہر اور گردونواح میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،برفباری سے ہرشے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔طویل خشک سالی کے بعد برفباری سے شہری خوشی سے نہال ہو گئے ہیں۔

لاہور میں دسویں جماعت کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

کوہلو شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ,بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ  ہوگیا،  شہری اور دیہی فیڈرز میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔مری میں بھی برفباری شروع ہو گئی یے، ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں،مری پولیس، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔سیاح اور شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس ہیلپ لائن اور 15 پر رابطہ کریں۔چمن‛ کوژک ٹاپ پر شدید برفباری جاری ہے ،کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند ہوگئی ، چترال کے پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔مداکلشٹ ، یارخون ، کالاش سمیت دیگر علاقوں میں برفباری ہوئی ، برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔

لاسپور میں کئی ہفتوں سے موبائل سگنل بھی غائب ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے،ضلع خیبر وادی تیراہ میں برف باری ہوئی ،برف باری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ  لی۔وادی تیراہ میں برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا۔پیسکو ریجن میں بارش کی وجہ سے پشاور، مردان، بنوں، خیبر،ڈی آئی خان سرکل میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ، ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر پیسکو کے 35فیڈرز بارش کی وجہ سے ٹرپ ہوئے ہیں۔پشاور میں 14، خیبر میں 11،بنوں میں 5،ڈی آئی خان میں3،مردان میں 2فیڈرز ٹرپ ہوئے،متاثرہ فیڈرز پر بحالی کا کام جاری ہے، جلد بجلی بحال کر دی جائیگی۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بارش کا سلسلہ جاری ہے شہر اور گردونواح میں کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے کا کہنا ہے کہ میں بارش اور باری ہوئی ریکارڈ کی کی وجہ سے باری کے بارش کے کے باعث کے ساتھ سرد ہو گیا ہے کے بعد

پڑھیں:

ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔

پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔

قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔

ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن