نیدرلینڈکے سفیر کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے ساتھ ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات پر طویل المدتی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ بات پاکستان میں نیدر لینڈکے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہیں اور مسلسل ترقی کر رہے ہیں، تاہم سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے ابھی کچھ پیش رفت درکار ہے۔ انہوں نے ضابطہ جاتی طریقہ کار کو سہل اور آسان بنانے، ایز آف ڈوئنگ بزنس میں بہتری اور جامع اصلاحات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ کاروبار دوست اصلاحات کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کاروباری ماحول کو مزید سہل اور پرکشش بنانے کی ضرورت اور درپیش رکاوٹوں کے ازالہ پر زور دیا۔ ِ رابرٹ جان سیگرٹ نے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کو اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے یورپی یونین – پاکستان بزنس فورم میں بھرپور شرکت کی دعوت بھی دی، جہاں یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کی کمپنیاں اور ادارے باہمی تجارتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔اس موقع پر فرسٹ سیکرٹری الیگزینڈر آکر بوم نے کہا کہ اس وقت 50 سے زائد ڈچ کمپنیاں پاکستان میں سرگرمِ عمل ہیں اور اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے لائیو اسٹاک، ایگری فوڈ ٹیکنالوجی اور حلال مصنوعات کی برآمدات کے شعبوں میں کامیاب جوائنٹ وینچرز کو مستقبل کے تعاون کے لیے مثالی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک زراعت اور گرین ہاؤس فارمنگ میں ڈچ مہارت پاکستان کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور لاگت میں کمی لانے میں نمایاں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔