Jasarat News:
2026-07-23@23:29:55 GMT

جمہوریہ چیک کے سفیر کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیالکوٹ (کامرس ڈیسک ) جمہوریہ چیک کے سفیر لید سلیوف سٹین ہبل اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر گیلانی، سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد اور نائب صدر سلیمان شیخ نے معزز مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر سید احتشام مظہر گیلانی نے جمہوریہ چیک کے سفیر کو چیمبر کی موجودہ سرگرمیوں اور مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں مختصر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریہ چیک میں پاکستانی مصنوعات کے لیے وسیع گنجائش موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم جو تقریباً 300 ملین ڈالر ہے، اس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے وفود کے تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت بڑھانے، سرمایہ کاری کے مواقع، سیکٹر پر مبنی معلومات کے تبادلے، نیٹ ورکنگ، چیمبر ٹو چیمبر روابط، غیر روایتی شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری، جیم سٹون، آئی ٹی، ٹورازم، فارماسیوٹیکل اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر میاں محمد خلیل، سیکرٹری چیمبر طارق ملک، ڈپٹی سیکرٹری اظہر ڈار، اعجاز غوری، شیخ خالد، ایگزیکٹو باڈی کے اراکین اور ایکسپورٹرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اجلاس کے اختتام پر صدر سید احتشام مظہر گیلانی، سنیئر نائب صدر محمد مراد ارشد اور نائب صدر سلیمان شیخ نے جمہوریہ چیک کے سفیر لید سلیوف سٹین ہبل اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے۔

کامرس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیالکوٹ چیمبر سرمایہ کاری

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری