انڈر- 15 کھلاڑیوں میں مستقبل کے اسٹارز موجود ہیں :ندیم عمر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے انڈر -15 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مستقبل کے اسٹارز موجود ہیں مجھے امید ہے یہ اسٹارز مستقبل میں اپنے شاندار کھیل سے دنیائے کرکٹ میں اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرینگے ان خیالات کا اظہار ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے آر سی اے کے انڈر- 15 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر اوول گراؤنڈ پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میں جناب محسن نقوی صاحب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور عبداللہ خرم نیازی صاحب ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے کراچی کی ٹیم کو قائد اعظم ٹرافی میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا اور کراچی کے کھلاڑیوں نے قائدِ اعظم ٹرافی جیت کر ثابت کیا کہ کراچی کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی حقدار تھیں اس موقع پر انھوں نے کہا کہ انڈر 15,17 کرکٹ ٹورنامنٹ خرم نیازی صاحب کے کرکٹ سب کے لئے پروگرام کا حصہ ہیں جس سے ملک کے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آئینگے عبداللہ خرم نیازی پورے ملک کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹس کھیلنے کے مواقع فراہم کر کے ان کے کے کھیل کو قومی سطح پر اجا گر کر رہے ہیں مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ آر سی اے کے کے عہدیداران یکجا ہیں اس موقع پر خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آرسی اے کے نے کہا کہ ندیم عمر صاحب انشاللہ مستقبل میں بھی ہمارے صدر ہونگے ندیم عمر وہ صدر ہیں جو کرکٹ کے فروغ کے لئیے ہر طرح کا تعاون کرتے ہیں مگر ان کو تصویریں بنوانے کا شوق نہیں ہے اور ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کی کرکٹ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ندیم عمر کا چاہتے ہیں کہ کراچی کے کھلاڑی ملک کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کریں جس کے لئے ہم سب ان کی قیادت میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لئیے کوشاں ہیں۔ بعدازاں ندیم عمر نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی میچ میں آرسی اے کے گر ین نے آرسی اے کے یلو کو 108 رنز سے ہرا دیا۔ آرسی اے بلوز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔محمد امام نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 23 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 145، قاضی سید جاسر الدین نے 40، ارمان شہزاد نے 32، حسان احمد صدیقی نے 31 اور ریان خان نے 19 رنز بنائے۔جواب میں آرسی اے یلو نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔اذان عباسی نے 59،سفیان نفیس نے 36، جازم علی خان نے 30 رنز بنائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا رسی اے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔