پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پاکستان سپر لیگ  کے آئندہ چار سالہ میڈیا رائٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس 2026 سے 2029 تک کی مدت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔پی سی بی حکام کے مطابق چار سالہ میڈیا رائٹس میں ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریمنگ کے حقوق شامل ہوں گے۔ یہ میڈیا رائٹس صرف پاکستان ریجن تک محدود ہوں گے۔پی سی بی نے دلچسپی رکھنے والے اداروں اور کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ خواہشمند افراد 4 فروری تک اپنی درخواستیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں جمع کرا سکتے ہیں۔پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس کی فروخت کا یہ عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا اور تمام درخواستوں کا جائزہ مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت لیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میڈیا رائٹس پی سی بی

پڑھیں:

نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا