کراچی:

نمائش چورنگی باغِ جناح گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد عادل کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عادل نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گاڑی سوار شہری کو لوٹنے کی غرض سے روکنے کی کوشش کی۔ شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں محمد عادل موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی میں جاری ڈاکو راج کا سلسلہ تھم نہ سکا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا