data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے مرکز بہادر آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کی موجودہ صورتحال اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں انسانی جانوں کا زیاں ایک معمول بن چکا ہے اور کوئی بھی اس بات کی ضمانت دینے کو تیار نہیں کہ یہ شہر کا آخری سانحہ ہوگا۔ کبھی معصوم بچے کھلے گٹروں میں گر کر مر رہے ہیں تو کبھی بلند و بالا عمارتیں انتظامیہ کی کرپشن کی وجہ سے مسمار ہو رہی ہیں۔ مصطفی کمال نے پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 18 سال سے سندھ پر حکمران ٹولہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ گزشتہ کئی سال سے میئر، صوبائی حکومت اور وفاق میں شراکت داری انہی کی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ جس شہر پر 25 سال تک ’’ر‘‘ کا تسلط تھا، ایم کیو ایم کے نوجوانوں نے اپنی جانیں دے کر اور ٹرک بھر بھر کر اسلحہ ریاست کے حوالے کر کے اس فتنے کو ختم کیا، لیکن آج اسی شہر کو “جمہوری دہشت گردی” کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سید مصطفی کمال نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء اور رحمن ملک جیسے لوگ لندن جا کر بانی ایم کیو ایم کے ذاتی معاملات حل کیا کرتے تھے اور آج وہی لوگ ایم کیو ایم پر الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے 18 ویں ترمیم کو ملک کے لیے “ناسور” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم صرف کرپشن اور نسل کشی کا ذریعہ بن چکی ہے جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو آئین کے آرٹیکل 148 اور 149 کے تحت فوری طور پر وفاق کے حوالے کیا جائے کیونکہ سندھ کی انتظامیہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے اور وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی ناراضگی کے خوف سے اس شہر کے لیے اقدامات کرنے سے قاصر ہے۔ مصطفی کمال نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے اور اگر شہری علاقوں کے حقوق کے لیے ہماری ترامیم منظور نہ ہوئیں تو ہم استعفیٰ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے، کیونکہ ہم مزید لاشیں اٹھانے اور اپنے لوگوں کی نسل کشی ہوتے دیکھنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائم خانی، انچارج سی او سی فرقان اطیب سمیت اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کے حوالے کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا