موبائل فون پر ٹیکس میں کمی, پی ٹی اے نے وضاحتی بیان جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آ گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ موبائل فون ٹیکس میں کمی سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موبائل فون پر ٹیکس میں مبینہ کمی اور درآمد کنندگان و صارفین کے لیے ہدایات سے متعلق جو نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے، اس کا پی ٹی اے سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مکمل طور پر جعلی ہے۔
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق اتھارٹی نے موبائل فون ٹیکس یا درآمدات کے حوالے سے کسی قسم کی نئی ہدایت جاری نہیں کی۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور مستند معلومات کے لیے صرف پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ موبائل فون ٹیکس میں کمی صرف قانونی امپورٹرز اور رجسٹرڈ وینڈرز کے لیے کی گئی ہے، جبکہ عام صارفین یا انفرادی طور پر موبائل فون منگوانے والوں پر سابقہ ٹیکس ہی لاگو ہوگا۔
بنگلہ دیش ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں ؟
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹیکس میں کمی سوشل میڈیا موبائل فون پی ٹی اے
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔