مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب غربت کے خاتمے، جامع معاشی ترقی اور پائیدار روزگار کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو مستحکم روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی نوجوانوں اور کاروباری طبقے کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ فروری 2024 سے اب تک پنجاب بھر میں کل 9 لاکھ 94 ہزار 36 روزگار کے مواقع پیدا کیے جا چکے ہیں۔ مریم نواز کے مطابق اس میں سے 3 لاکھ 15 ہزار 536 نوکریاں سرکاری بھرتیوں، ادارہ جاتی اصلاحات اور سروسز میں توسیع کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں، جبکہ صحت کے کلینکس، سکولز اور ستھرا پنجاب سمیت دیگر منصوبوں کے ذریعے بھی روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2 لاکھ 3 ہزار روزگار کے مواقع آسان کاروبار اقدامات کے تحت ایس ایم ای فنانسنگ کے ذریعے فراہم کیے گئے جو چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو مستحکم کرنے اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ، 4 لاکھ 75 ہزار 500 روزگار کے مواقع براہِ راست اور بالواسطہ تعمیراتی منصوبوں جیسے اپنی چھت اپنا گھر، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے منسلک ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب غربت کے خاتمے، جامع معاشی ترقی اور پائیدار روزگار کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو مستحکم روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی نوجوانوں اور کاروباری طبقے کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روزگار کے مواقع مواقع پیدا کیے مریم نواز نے کیے جا

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا