متنازع ٹوئٹس کیس:ایمان مزاری، ہادی چھٹہ کو گرفتار کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
محمد اویس : متنازع ٹوئٹس کیس میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متنازع ٹوئٹس کیس میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کو گرفتارکرلیا گیا۔
ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ روانہ ہوئے تھے،دونوں وکلا ہائی کورٹ بار کی وین میں سوار تھے۔
پراسیکیوٹربیرسٹرفہد کےمطابق ملزمان جان بوجھ کر چھپے ہوئےہیں،بار اور ہائیکورٹ کے درمیان چکر لگارہےہیں۔
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔