کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 21 ارب 53 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے منظور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 21 ارب 53 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے شہر کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کا عزم، سندھ حکومت کی ایف ڈبلیو او سے شراکت داری
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کراچی کی سڑکوں کی بحالی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیربلدیات ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور محکمہ بلدیات و کے ایم سی کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کی بحالی سے شہری آمد و رفت میں بہتری آئے گی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 409 خستہ حال سڑکوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔
وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کے 7 اضلاع میں 400 سڑکوں کی مرمت اور 9 سڑکوں کی مکمل تعمیر نو کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال
انہوں نے مزید بتایا کہ سڑکوں، سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں پر مجموعی لاگت 12 ارب 57 کروڑ روپے آئے گی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سڑکوں، نالوں اور اسٹریٹ لائٹس سے متعلق 8 ارب 53 کروڑ روپے کے اضافی منصوبوں کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے مالی امداد کی منظوری بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی کے صنعتی علاقوں کے لیے 9 ارب روپے کی منظوری، منصوبوں کی تکمیل کا ہدف 6 ماہ
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی 26 بڑی سڑکوں کی بحالی کے لیے کے ایم سی کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔
انہوں نے تمام منصوبوں پر شفاف، معیاری اور بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کا حکم دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف حیدر انفرا اسٹرکچر چیف سیکریٹری سڑکوں کی بحالی سندھ سیوریج کراچی گرانٹ محکمہ خزانہ مراد علی شاہ مرتضیٰ وہاب میئر کراچی ناصر حسین شاہ واٹر سپلائی وزیر اعلی وزیربلدیات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انفرا اسٹرکچر چیف سیکریٹری سڑکوں کی بحالی سیوریج کراچی مراد علی شاہ مرتضی وہاب میئر کراچی ناصر حسین شاہ واٹر سپلائی وزیر اعلی وزیربلدیات کی سڑکوں کی بحالی مراد علی شاہ کروڑ روپے کراچی کی کے لیے شاہ نے
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔