نارتھ کراچی میں ڈکیتوں نے نوجوان محمد عسکری کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہو گئے، خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود نارتھ کراچی فیاضی اسپتال نیو کوئٹہ ہوٹل میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے 25 سالہ نوجوان محمد عسکری کو قتل کر دیا۔ واقعے کی زد میں آکر ایک راہگیر 26سالہ ا مجد ولد الہی ٰ بخش بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ مقتول محمد عسکری کو ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بے دریغ فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں محمد عسکری موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ وہاں سے گزرنے والا ایک شہری گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔