data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکہ: اگر بنگلادیش کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ نہ لے تو بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلادیش کی آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہ کرنے پر بی سی بی کو تقریباً 325  کروڑ ٹکا کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو بورڈ کی سالانہ آمدن کا ایک بڑا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق نقصان نہ صرف میچوں کی ٹکٹ فروخت تک محدود رہے گا بلکہ براڈکاسٹنگ حقوق اور اسپانسر شپ سے حاصل ہونے والی آمدن بھی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے، جو بی سی بی کی کل آمدن کا تقریباً 60 فیصد بنتی ہے۔ اس مالی دھچکے سے بنگلادیش کرکٹ کے منصوبے اور ترقیاتی پروگرامز بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 4 جنوری کو بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ وہ سکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم کو بھارت نہیں بھیجے گا۔

 بدھ کے روز آئی سی سی نے بورڈ اجلاس کے بعد بنگلادیش کے سیکیورٹی خدشات مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر مؤقف برقرار رکھا گیا تو بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی اور ٹیم سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے.

جہاں ٹیم کے پہلے 3 میچز 7، 9 اور 14 فروری کو کولکتہ میں جب کہ آخری میچ 17 فروری کو ممبئی میں شیڈول ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال دونوں ٹیموں کے درمیان دوطرفہ سیریز شیڈول ہیں، جن پر اب غیر یقینی کا سایہ پڑ گیا ہے، بی سی بی کے اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کی دوطرفہ کرکٹ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم