سرگودھا میں دلخراش واقعہ، میاں بیوی نے خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
سرگودھا میں میاں بیوی کی خودکشی کا ایک دلسوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں موت سے قبل ریکارڈ کیا گیا خاتون کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آ گیا۔
ویڈیو میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار انہیں مسلسل ہراساں اور دھمکیاں دے رہے تھے جس کی وجہ سے وہ انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے۔
خاتون کے مطابق پولیس نے ان سے پانچ تولہ سونا اور پچیس لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رقم نہ دینے کی صورت میں جسمانی ریمانڈ اور تشدد کی دھمکیاں دی گئیں۔ ویڈیو پیغام میں خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مزید ذلت برداشت نہیں کر سکتے تھے، اسی لیے انہوں نے اپنی مرضی سے زہریلی گولیاں کھا لیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مؤقف سامنے آیا ہے کہ جن اہلکاروں پر الزامات لگائے گئے ہیں ان سے مکمل تفتیش کی جائے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے اور اگر الزامات ثابت ہوئے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔