سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججز نے اپنےعہدوں کاحلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججز نے اپنےعہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفراحمد راجپوت نےججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبدالحمید بھرگڑی اور جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثاراحمد بھانبھرو، جسٹس علی حیدرادا، جسٹس محمدعلی قاسم علی ہادی اور جسٹس محمدجعفررضا شامل ہیں۔
تقریب حلف برداری سندھ ہائیکورٹ کےججز میں ایڈیشنل اٹھارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل سندھ شامل ہوئے۔ تقریب میں حلف اٹھانے والے ججز کے اہلخانہ, پراسیکیوٹر جنرل اور وکلا کی بڑی تعداد شامل تھی۔
شہداد کوٹ ، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، فائرنگ سے دولہا کا رشتہ دار جاں بحق
سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس خالدحسین شاہانی اورجسٹس فیض الحسن شاہ کو مستقل نہیں کیا گیا.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ کے
پڑھیں:
دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر
نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟
ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔
کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟
حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔
دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔