مہنگائی میں کمی کے باوجود 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
وقاص عظیم : وفاقی ادارہ شماریات نےمہنگائی سےمتعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سےمتعلق جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باوجود 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں،ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.48 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے کے دوران 11 اشیاء سستی اور28 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتےمیں ٹماٹر9.83 فیصد مہنگے ہوئے۔
پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق کیلے3.66اورآٹےکی قیمتوں میں 2.27فیصدکااضافہ ہوا،چینی،انڈے اورجلانے والی لکڑی بھی مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں چکن 16.68فیصد سستا ہوا،آلو8.52 اورپیاز 7.27فیصد سستا ہوا،گھی،کوکنگ آئل اورایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔