اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستانی عوام کسی بھی ایسی عالمی سازش کو قبول نہیں کریں گے جو غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف دہشتگردی کو فروغ دیتی ہو، اسرائیل، حماس کو ختم اور غیر مسلح کرنے میں ناکامی کے بعد، اب اسلامی فوجوں کو اس تنازعے میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندہ جماعتوں کے اہم اجلاس میں نام نہاد ’’ٹرمپ بورڈ آف پیس‘‘ میں پاکستان کی شمولیت کے اعلان پر سخت تشویش غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں اس اقدام کو غیر قانونی، غیر آئینی اور عوامی خواہشات کے منافی قرار دیا گیا۔ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ شیخ محمد صادق جعفری، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ مبشر حسن، میثم عابدی، احسن مہدی، غیور عابدی، سروش زیدی، یاور عباس، عون سید، حیدر علی خان سمیت مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے رہنماؤں سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں رہنماؤں نے کہا کہ ٹرمپ امن بورڈ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، یہ بورڈ درحقیقت اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کو کمزور کرنے اور کمزور ہوتے امریکی مفادات کو عالمی سطح پر مسلط کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کی خودمختار خارجہ پالیسی کو خطرہ لاحق ہے، اس بورڈ میں شمولیت پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان ہے اور اس سے پڑوسی و دوست ممالک سے دوری پیدا ہوگی، یہ بورڈ امریکی صدر کی ذاتی خواہشات پر مبنی ہے اور انہی کے ماتحت ہے، جو ان کی حکومت ختم ہونے کے بعد بے معنی ہو جائے گا، پاکستان کو ایسے غیر مستحکم معاہدوں سے دور رہنا چاہیئے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کسی بھی ایسی عالمی سازش کو قبول نہیں کریں گے جو غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف دہشتگردی کو فروغ دیتی ہو، پاکستانی عوام اپنی فوج کو کبھی بھی غزہ کے مقاومتی گروہوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل، حماس کو ختم اور غیر مسلح کرنے میں ناکامی کے بعد، اب اسلامی فوجوں کو اس تنازعے میں گھسیٹنا چاہتا ہے، پاکستانی عوام اس سازش کا شکار نہیں ہوں گے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ملت جعفریہ پاکستان، دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر، اس مسئلے کو عوامی سطح پر اجاگر کرے گی اور اس کے خلاف پرامن مہم چلائے گی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستانی عوام پاکستان کی اجلاس میں رہنماو ں کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل