پنجاب کابینہ نے مختلف محکموں میں کئی ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
پنجاب کابینہ نے مختلف محکموں میں کئی ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کابینہ نے سی ڈی، ایکسائز، ٹورازم پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں میں سیکڑوں آسامیوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 32ویں اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں میں بھرتیاں کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میں 216 خالی آسامیوں پر کانسٹیبل بھرتی کی منظوری دی گئی۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 1000 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی
، مری ٹورازم پولیس کے لیے 980 نئی آسامیوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ میں نئی آسامیوں، ٹی ڈی سی پی میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر آسامیوں کی منظوری دی گئی۔اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپا رٹمنٹ کے آئی سی ٹی سیل کے ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ ٹوارزم آرکیالوجی، میوزیم اور ملحقہ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی سلیکشن کے قواعد وضوابط کی منظوری دی گئی۔ اوقاف ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ایگریکلچر کی آسامی کی منظوری دی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی اسکالر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے ناروے کی NTNU سے نینو سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی پاکستانی اسکالر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے ناروے کی NTNU سے نینو سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی جی او آر گیٹ حملہ کیس: حماد اظہر، زبیر نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار متنازع ٹویٹس کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، سڑکیں بند، سیاح محصور، 2 افراد جاں بحق کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں: ایران غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: وزیرخارجہ ترکیہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب کابینہ کی منظوری
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔