پاکستان اسپورٹس بورڈ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے اجلاس کا شیڈول دوبارہ جاری ہوگا۔اجلاس میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کیا گیا تھا۔ پی ایس بی بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اپیلوں پر فیصلہ کرنا تھا۔ پی ایس بی ایڈجوڈیکیٹر نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کو غیر آٸینی قرار دے رکھا ہے۔صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ رانا ثناءاللہ نے اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اسپورٹس بورڈ پی ایس بی
پڑھیں:
5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
پانچ جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے منگل کی رات مذاکرات ہوئے مگر پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اورحکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔
پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالف ہے۔