Islam Times:
2026-06-02@23:37:34 GMT

جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کیجانب سے ریلی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT

جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کیجانب سے ریلی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستانی قوم کے تمام طبقات فلسطین اور اسکی تحریک آزادی کیساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی فلسطین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد "امن بورڈ" کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ جیکب آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی ارگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا یہ امن بورڈ دراصل تحریک آزادی فلسطین پر حملہ ہے۔ پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر اس بورڈ میں شمولیت اختیار کرنا پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔ جبکہ نماز جمعہ کے بعد مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستانی قوم کے تمام طبقات فلسطین اور اس کی تحریک آزادی کے ساتھ ہیں، اور کسی کو بھی قبلہ اول اور بیت المقدس کے مقدس مقام کو سودا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ اور امریکہ کے ہاتھ 70 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں اور امریکا کا امن منصوبہ صرف ایک دھوکہ اور فریب ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی صدر سید غلام شبیر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے امریکی سازش کو مسترد کیا ہے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے کھڑا رہنا ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او جیکب آباد کے ضلعی صدر اظہار الحسن نے کہا کہ ہم تحریک آزادی فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستانی حکمرانوں کی بیت المقدس اور فلسطین کے ساتھ خیانت ناقابل معافی جرم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قوم تحریک آزادی جیکب آباد ایس او

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • قابلِ فخر سعد ایدھی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید