وزیر اعلی مریم نواز کا پنجاب میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
وزیر اعلی مریم نواز کا پنجاب میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے، یہ سب کا صوبہ ہے، عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بسنت فیسٹیول سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو خوشیاں لوٹانے آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے خوشی کا ماحول چھین کر لڑائی جھگڑوں اور فتنہ فساد کے سپرد کر دیا گیا، پنجاب دل والوں کا صوبہ ہے لیکن عوام کو تفریح سے دور کر دیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو شروع کیا، اس سا ل بھی منائیں گے، پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے، یہ سب کا صوبہ ہے، عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد کی اطلاع دینے والا بسنت کا خوبصورت تہوار 800سال قبل شروع ہوا، بسنت پنجاب کی ثقافت اور ورثہ ہے، دنیا پنجاب کے کلچر کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو بسنت کی خوش خبری دینا چاہتی ہوں، 6، 7 اور 8 فروری کو پہلی مرتبہ گورنمنٹ اسپانسرڈ اور آرگنائزڈ بسنت منانے جارہے ہیں، بسنت جیسے تہوار کا حادثات سے منسلک ہونا افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے جامع سیفٹی پلان بنایا گیا، لاہور کو ریڈ، یلو اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے، لاہور میں 10 لاکھ بائیکوں پر مفت سیفٹی راڈ لگا رہے ہیں۔مریم نواز نے بتایا کہ بسنت کے تہوار کے لیے 2150 مینوفیکچر، ٹریڈرز، دکان داروں اور دیگر متعلقین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے، بسنت سے پہلے پتنگ بازی کرنے پر 600 سے زائد مقدمات درج اور 641 گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر بنائی اور فروخت ہونے والی27 ہزار سے زائد پتنگیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، بسنت منانے کے لیے 10 ہزار سے زائد ضمانتی بانڈ لیے گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصومالی وزیر داخلہ کی آمد، دہشتگردی و انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق صومالی وزیر داخلہ کی آمد، دہشتگردی و انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق سندھ طاس معاہدے پر اقوامِ متحدہ کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 35 دن مکمل، بھارت نے جواب نہ دیا وفاقی حکومت نے گریڈ20کے آفیسر طلعت محمود کی بطور ممبر اسٹیٹ اضافی چارج توسیع کر دی،نوٹیفیکشن سب نیوز پر چیئر مین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں ماحولیات کے مکمل تحفظ کے عزم کا اعادہ ایمان مزاری، ہادی علی کی 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ، انسداددِہشتگردی عدالت نے جیل بھیجوا دیا امریکہ 78سال بعد عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہوگیا، فیصلہ فوری طور پر نافذ ہوگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔