لالچ لے ڈوبا، قومی کرکٹرز کو کروڑوں کا چونا، جمع پونجی سےمحروم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
لاہور، اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) پاکستان کے قومی کرکٹرز کو لالچ لے ڈوبی، جعلساز کروڑوں روپے کا چونا لگا گیا، موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی تقریباً 88 کروڑ روپے جبکہ ایک سابق کرکٹر لگ بھگ 90 کروڑ روپے سے محروم ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ فراڈ ایک کاروباری شخصیت نے کیا، جو بھاری رقم ہڑپ کرنے کے بعد پاکستان سے فرار ہو گیا ہے، قومی کرکٹرز نے ایک سابق کپتان کو دیکھتے ہوئے مذکورہ کاروبار میں سرمایہ کاری کی جبکہ بعض کھلاڑیوں نے براہ راست بھی اس کاروباری شخص کے ساتھ پیسے انویسٹ کیے تھے۔
متاثرہ کھلاڑیوں میں سابق اور موجودہ کپتانوں کے نام بھی شامل ہیں جبکہ ایک مشہور کرکٹ ایجنٹ بھی اس مبینہ فراڈ میں رقم سے محروم ہونے والوں میں شامل ہے، فراڈ کے باعث کئی قومی کھلاڑی اپنی کروڑوں روپے کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ابتدا میں کرکٹرز کو غیر معمولی منافع بھی ملتا رہا تاہم بعد میں کاروباری شخص اچانک منظر سے غائب ہو گیا، کھلاڑیوں نے چند ہفتوں تک رابطے کی کوششیں کیں جن میں بعض کو جزوی طور پر رقم واپس بھی ملی مگر گزشتہ دو ماہ سے منافع کی ادائیگی بند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ فراڈ کرنے والا شخص امریکا میں مقیم ہے اور اس کے کئی پاکستانی کرکٹرز سے ذاتی تعلقات تھے، متاثرہ کھلاڑیوں کا دعویٰ ہے کہ اس شخص کا فون بند ہے اور اس سے کسی قسم کا رابطہ ممکن نہیں ہو پا رہا۔
خیال رہے کہ مبینہ فراڈ کے باوجود کرکٹرز نے تاحال کسی پلیٹ فارم پر باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی اور نہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اس معاملے پر پہلے رابطہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹرز سے رابطہ کر کے فراڈ کے معاملے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے، چیئرمین پی سی بی کے رابطے پر کھلاڑیوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور معاملہ جلد حل ہونے کے لیے پُرامید ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی کرکٹرز
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :