سوات، بلوچستان میں برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
سوات، ژوب: سوات اور بلوچستان میں میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں پاک فوج ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت اور انسانی جانوں کے تحفظ میں پیش پیش ہے، سوات میں شدید برف باری کے دوران پاک فوج ہمہ وقت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔شدید برفباری کے باعث سوات میں متعدد سیاح اور مقامی افراد سڑکیں بند ہونے سے محصور ہو گئے.
دوسری جانب بلوچستان میں بھی شدید برفباری کے دوران پاک فوج نے ریسکیو و بحالی آپریشن جاری رکھا، پاک فوج کے جوان بلوچستان کے علاقے ژوب میں شدید برفباری کے دوران امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن اور پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔برفباری میں پھنسے افراد کیلئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی مختلف مقامات پر ٹریفک کنٹرول اور امدادی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں۔پاک فوج نے ژوب کے مقام علاؤالدین پاس کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا، پاک فوج کے جوان سخت موسمی حالات کے باوجود پھنسے ہوئے شہریوں اور گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے میں بھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: برفباری کے دوران کے دوران پاک فوج شدید برفباری کے پاک فوج کا پاک فوج نے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔