پی ٹی آئی ممبران کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جھگڑا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور خرم شہزاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے ہیں، اقبال آفریدی نے کہا کہ آپ پارٹی نہیں چلا رہے آپ ٹائوٹ ہیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر صلح کروانے آئے تو اقبال آفریدی نے بیرسٹر گوہر کو بھی سنا دیں اور کہا کہ سب آپ کی غلطی ہے آپ نے غنڈے پال رکھے ہیں ہمیں بدنام کرنے کے لیے۔
بعدازاں خرم شہزاد اور اقبال آفریدی میں صلح ہو گئی۔خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ اقبال میرا بڑا بھائی ہے، پارٹی میں ہم ایک گھرانے کی طرح ہیں، تحفظات دور ہو گئے ہیں، جمہوریت کےلئے ہم سب اکٹھے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اقبال ا فریدی
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔