پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی کے معروف تجارتی مرکز گل پلازہ میں رات تقریباً 10:30 بجے آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو چاروں طرف سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

https://www.

instagram.com/reel/DTx9v-MgpD6/

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک سانحہ گل پلازہ میں 65 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 80 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

علاوہ ازیں، گل پلازہ کی تمام 1200 دکانیں، عمارت اور ان میں موجود سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکا ہے جب کہ لوگ اب بھی اپنے پیاروں کی باقیات کی تلاش میں ہیں اور آئے روز دل دہلا دینے والی کہانیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 

گزشتہ روزپی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے مالک اور نجی ٹی وی چینل کے سی ای او سلمان اقبال کی جانب سے گل پلازہ کے متاثرین کے لیے قرض کا اعلان کیا گیا۔ 

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کا سانحہ تمام پاکستانیوں کا سانحہ ہے، اور سانحہ میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، میں نے خود کئی خواتین سے ملاقاتیں کی جو اپنے کاروبار کے ذریعےاپنے گھروں کو چلا رہی تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے گورنر سندھ سے بات کی ہے کہ متاثرین کو 5 سے 6 ارب روپے کا قرض دیا جائے جب کہ میں نے گرانٹ کے بجائے قرض کی بات اس لیے کی کیونکہ یہ شہر کبھی بھیک نہیں مانگتا، اسی لیے قرض کی درخواست کی۔

دوسری جانب، سلمان اقبال کے بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین کا ماننا ہے کہ اتنے بڑے جانی ومالی نقصان کے بعد کسی قسم کی گرانٹ کے بجائے قرض کی پیشکش کیوں کی جارہی ہے۔ 

ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ رقم اپنے پاس رکھیں، آپ اس نقصان کا تصور بھی نہیں کر سکتے، کیونکہ یہ نقصان کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔

ایک اور نے لکھا کہ ’قرض کا مطلب ہے کہ آپ دگنی رقم وصول کریں گے‘۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ ’کیا واقعی اس بحران کے وقت وہ قرض کی پیشکش کر رہے ہیں‘َ؟

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان اقبال گل پلازہ قرض کی

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت