خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں اتوار کی رات سے منگل کے روز تک مزید بارش اور بالائی اضلاع میں برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر انتباہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن مکمل

پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے 25 سے 27 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کے ایک نئے سلسلے کی نشاندہی کی ہے جو صوبے کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر بھاری برفباری بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

شدید برفباری کے دوران گھڑیال میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے میں فوجی جوان اپنے لوگوں کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔اسی طرح کی بہت زیادہ ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی برفباری کی وجہ سے بند راستوں کو کھولنے کیلئے افواج پاکستان گراؤنڈ پر موجود ہیں اور بہترین… pic.

twitter.com/E3uzZsYs6N

— Sabir Mehmood Hashmi (@SabirMehmood26) January 23, 2026

بالائی اضلاع میں جن علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ان میں چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور دیگر بالائی علاقے شامل ہیں۔ دوسری جانب نچلے اور میدانی علاقوں ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مری اور گلیات میں شدید بارش و برفباری کی پیشگوئی، سیاحوں کے لیے الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارش اور برفباری کے نتیجے میں ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکوں پر پھسلن اور بندش کا خدشہ ہے۔ مزید برآں، مسلسل بارش اور برفباری کی وجہ سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے، لہٰذا حساس علاقوں میں ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں برفباری کے باعث بند شاہراوں كو کھولنے کا عمل جاری۔ @GovernmentKP @CSKPOfficial @infokpgovt @Arifulah86 pic.twitter.com/OFa4E5M9ig

— PDMAKP OFFICIAL (@PDMAKP) January 23, 2026

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سیاحوں کو بالائی اور برفباری والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چترال میں گھر پر برف کا تودہ گرنے سے 9 مکین جاں بحق

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ آندھی، گرج چمک اور برفباری کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، جبکہ کسانوں اور مویشی پال حضرات کو فصلوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے وادی سوات کے خوبصورت علاقے کالام میں آجکل شدید برفباری ہورہی ہے۔پاکستان کے کونے کونے سے سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلۓ کالام پہنچ چکے ہیں۔وفاقی حکومت کی تھوڑی سی توجہ اسے عالمی معیار کا سیاحتی مقام بناسکتاہے۔
⁦@GovtofPakistan⁩ ⁦@GovernmentKP⁩ ⁦ pic.twitter.com/Ruh7eY96mv

— Mushtaq Yusufzai (@MYusufzai) January 23, 2026

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بارش برفباری پاکستان پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا بالائی اضلاع میں پی ڈی ایم اے نے اور برفباری برفباری کی علاقوں میں برفباری کے کی گئی ہے ہدایت کی بارش اور کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل