وزیرِ اعظم چیئرمین ایچ ای سی کا فوری تقرر کریں، اے پی ایس یو پی کا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزدڈیسک)ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے باقاعدہ چیئرمین کی فوری تقرری کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین ایچ ای سی کا اہم عہدہ 29 جولائی 2025 سے خالی ہے۔
وزیرِ اعظم کو ارسال کیے گئے خط میں اے پی ایس یو پی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمٰن نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ مستقل چیئرمین کی عدم موجودگی کے باعث اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پالیسی سازی، طویل المدتی منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔
ایچ ای سی، مستقل چیئرمین کی تقرری کی سمری مسترد ہونے کی خبریں زیر گردش
خط میں کہا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم، معیار کی یقین دہانی، تحقیق کے فروغ، بین الاقوامی تعاون اور جامعات کے نظم و نسق میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
اے پی ایس یو پی کے مطابق مستقل چیئرمین کی عدم تقرری سے ادارہ جاتی استحکام اور اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اے پی ایس یو پی نے نشاندہی کی کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی 9 رکنی سرچ کمیٹی شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کے تحت تقرری کا عمل مکمل کر چکی ہے اور 3 شارٹ لسٹ امیدواروں کے نام وزیرِ اعظم آفس کو حتمی منظوری کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
خط کے مطابق ایچ ای سی آرڈیننس کے تحت چیئرمین کی تقرری 3 ماہ کے اندر مکمل ہونا ضروری ہے، تاہم یہ قانونی مدت گزر چکی ہے جس کے باعث ایک اہم قومی ادارے میں انتظامی خلا پیدا ہو گیا ہے۔
اے پی ایس یو پی نے نجی شعبے کی جامعات کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیرِ اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی کی منظوری اور تقرری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کروائیں تاکہ ادارہ جاتی استحکام بحال ہو اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تمام متعلقہ فریقین کا اعتماد مضبوط ہو۔
خط کے اختتام پر اس معاملے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی بروقت تقرری پاکستان میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور انسانی وسائل کی ترقی کے مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہے۔
اس خط کی نقل وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کو بھی ارسال کی گئی ہے، جو چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے لیے قائم سرچ کمیٹی کے کنوینر بھی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیئرمین ایچ ای سی اے پی ایس یو پی چیئرمین کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔