data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جب کہ  قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم بابر اعظم اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں جبکہ فہیم اشرف، وسیم جونیئر، سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز اور عثمان طارق بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ نوجوان کھلاڑی خواجہ نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 جنوری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا میچ یکم فروری کو شیڈول ہے۔

یہ سیریز بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے لیے قومی ٹی 20 کرکٹ میں اہم واپسی ثابت ہوگی اور پاکستان کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ بھی ٹیم کی مضبوطی اور مستقبل کی تیاری کی غمازی کرتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا