عرب وزرائے خارجہ کا اہم مشاورتی اجلاس، غزہ صورتحال پر مشترکہ حکمتِ عملی پر غور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
عرب وزرائے خارجہ کا اہم مشاورتی اجلاس، غزہ صورتحال پر مشترکہ حکمتِ عملی پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
دبئی(آئی پی ایس )ریاض میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں غزہ اور مجموعی فلسطینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی میزبانی سعودی عرب نے کی، جہاں سعودی وزیر خارجہ نے دیگر عرب ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ غزہ میں جاری صورتحال، شہری آبادی کو درپیش مشکلات اور انسانی امداد کی فراہمی جیسے اہم نکات پر گفتگو کی،اجلاس میں عرب دنیا کی مشترکہ آواز کو مثر بنانے اور بین الاقوامی سطح پر سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ مشاورتی ملاقات Arab League طرز کے فریم ورک کے تحت ہوئی، جس میں عرب دفتروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری، امن کی کوششوں اور فوری انسانی ریلیف کے راستوں پر غور کیا گیا، شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ بحران کے پائیدار حل کے لیے سفارتی دبا، انسانی امداد اور علاقائی ہم آہنگی کو یکجا کرنا ہوگا، تاکہ خطے میں امن و استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا بیوی کو گھورنے، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار، پارلیمنٹ سے قانون منظور بورڈ آف پیس میں شمولیت اسلامی ممالک کا مشترکہ فیصلہ, حماس کیخلاف استعمال نہیں ہوں گے،عسکری ذرائع اقتدار کے محض 3 ماہ بعد جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم نے اسمبلی تحلیل کردی بنگلادیش کے بائیکاٹ کی صورت میں کونسی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل ہوگی؟ نام سامنے آگیا وزیر اعلی مریم نواز کا پنجاب میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی