data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غزہ پیس بورڈ اور اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر اپوزیشن کے شدید احتجاج کے دوران صدرِ مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 اور گھریلو تشدد روک تھام و تحفظ بل 2025 منظور کر لیے گئے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں مقررہ وقت سے 35 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز سے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج، نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، خاص طور پر غزہ پیس بورڈ میں پاکستان کی شمولیت پر سخت اعتراضات کیے گئے۔

مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا ایک انتہائی حساس موڑ سے گزر رہی ہے اور غزہ کے عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، عالمی عدالت انصاف نے نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا ہے جو کام نیتن یاہو نہ کر سکا وہ اب پیس بورڈ کے نام پر کیا جا رہا ہے، اس پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی کوئی نمائندگی نہیں اور ہم اتفاق رائے کے بغیر اس کا حصہ بن گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیس بورڈ کے خلاف قرارداد منظور کی جائے اور نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا جائے تاکہ پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہو۔

اجلاس میں صدرِ مملکت کی جانب سے دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 اور گھریلو تشدد روک تھام و تحفظ بل 2025 پر اعتراضات پیش کیے گئے۔ صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی کے قیام سے قبل صوبوں سے مشاورت پر زور دیا جبکہ گھریلو تشدد کے بل کو مبہم قرار دیتے ہوئے مجوزہ سزاؤں پر نظرثانی کی سفارش کی۔

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا۔ پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم کو حکومت نے قبول کر لیا جبکہ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور عالیہ کامران کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ بعد ازاں ایوان نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا۔

دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 پر جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے صدر مملکت کی ایڈوائس ایوان میں پڑھ کر سناتے ہوئے  کہا کہ وفاق صوبوں کی حدود میں مداخلت کر رہا ہے، اسپیکر نے اپوزیشن کے اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے منظوری کا عمل شروع کر دیا، جس پر اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی اور دونوں ایوانوں کے قائد حزب اختلاف اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، بیرسٹر گوہر اور علامہ راجا ناصر عباس نے نعرے لگائے جبکہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں احتجاج جاری رہا۔ احتجاج کے باوجود دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 منظور کر لیا گیا۔

بعد ازاں گھریلو تشدد روک تھام و تحفظ بل 2025 پیش کیا گیا۔ جے یو آئی نے صدر کے اعتراضات ایوان میں رکھے، اسپیکر نے ترامیم مسترد کر دیں۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اس بل میں پہلی بار مردوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ انہیں بھی گھریلو تشدد سے تحفظ مل سکے۔ بعد ازاں ایوان نے گھریلو تشدد بل 2025 بھی منظور کر لیا۔

اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے فاروق ستار کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر حکومت و اپوزیشن کی مشترکہ قرارداد پیش کی گئی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، آگ سے بچاؤ کے انتظامات اور متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک قومی مسئلہ ہے، اسے سیاست یا لسانیت کا رنگ نہ دیا جائے، پیپلز پارٹی کراچی اور اس کے شہریوں کی مکمل ذمہ داری لیتی ہے اور لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 منظور کر لیا گھریلو تشدد کی جانب سے پیس بورڈ پیش کی کہا کہ

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش