افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سڑک کنارے کھڑے بھٹے بھون رہے ہیں۔

راشد خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے 2.4 ملین لائیکس مل چکے ہیں۔ ویڈیو میں افغان کپتان سڑک کنارے بھٹے بھون رہے ہیں لیکن اس ویڈیو کا کیپشن خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

راش خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’بارڈر 2 میں تو ضرور دیکھوں گا، لیکن دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے اگر میں یہ پوسٹ کرتا ہوں‘‘۔ ویڈیو پر بارڈر فلم کے گانے کی آواز بھی موجود ہے۔

        View this post on Instagram                      

راشد خان کے پاکستان مخالف بھارتی فلم ’بارڈر 2‘ دیکھنے کے اعلان کے بعد بھارتی صارفین جہاں تعریف کررہے ہیں، وہیں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی خوب چٹکلے چھوڑ رہے ہیں۔

ایک صارف نے مزاح کے انداز میں لکھا ’’لگتا ہے کرکٹ چھوڑ کر بھٹے بیچنا شروع کردیے ہیں۔‘‘

جبکہ زیادہ تر صارفین نے راشد خان کا مذاق بھی بنایا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا