عمران عباس کی ماں کے لیے شاعری نے مداحوں کو جذباتی کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے حال ہی میں جشن جون ایلیا میں شرکت کے دوران اپنی مرحومہ والدہ کے لیے لکھی ہوئی ایک نظم سنائی، جس نے حاضرین اور سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران عباس نے اپنی سحر انگیز آواز میں خوبصورت نعت شیئر کردی
اداکار عمران عباس نے تقریب میں کہا کہ یہ نظم انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید پر لکھی تھی۔ انہوں نے اپنی نظم میں لکھا۔
آنکھیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئی عیدی دینے والے ہاتھ میری نظر اتارنے والے اور وہ صدقہ دینے والے ہاتھ کتنی ساری باتیں تھیں جو کہنی تھیں تب بھول گیا میرے ہاتھ سے چھوٹ رہے تھے جب وہ تیرے ٹھنڈے ہاتھ توں تو مجھ کو 70 ماؤں سے بھی زیادہ جانتا ہے دیکھ لے کس تکلیف میں ہوں، میرے دل پہ رکھ لے ہاتھانہوں نے اس نظم کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنی ماں کو جاتے ہوئے دیکھ رہے تھے اور ان کے ذہن میں بہت سی باتیں تھیں جو وہ کہنا چاہتے تھے مگر وقت نے اجازت نہ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ;تنقید محرومی اور احساسِ کمتری کی عکاسی ہے،عمران عباس اور ببرک شاہ آمنے سامنے
عمران عباس نے انسٹاگرام پر بھی اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے دل کی گہرائیوں سے اس محبت اور تعریف کے لیے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی والدہ، والد اور بہن کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی سب کے والدین کو صحت مند اور طویل عمر عطا فرمائے اور جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے کلمات پر شدید جذباتی ردعمل ظاہر کیا اور کئی صارفین نے کہا کہ ان کی نظم سن کر آنکھیں نم ہو گئیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ عمران عباس نے جس انداز میں نظم سنائی، وہ دل دہلا دینے والا تھا۔
مداح اب بھی ان کی شاعری کو شیئر کر رہے ہیں اور ان کی جذباتی کیفیت کی تعریف کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اداکار عمران عباس پاکستان شاعری ماں نظم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکار عمران عباس پاکستان انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
روم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) اٹلی کے جنوبی علاقے میں 4 پاکستانی کھیت مزدوروں کو ایک منی وین کے اندر مبینہ طور پر زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا، اطالوی پولیس نے اس وحشیانہ قتل کے الزام میں 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ اطالوی اخبار کوریئر ڈیلا سیرا (Corriere della Sera) کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ اٹلی کے جنوبی علاقے کلابریا میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب ایک جلی ہوئی منی وین سے چار پاکستانی کارکناں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اطالوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان مقتولین کے قتل کے شبہے میں 2 پاکستانی باشندوں کو حراست میں لے لیا، اطالوی پولیس نے گرفتار دونوں پاکستانی ملزمان کو ریمانڈ پر لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی تاکہ اس گینگ اور دیگر سہولت کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ یہ ہولناک واقعہ کلابریا کے ایک وسیع زرعی علاقے میں واقع گاؤں امینڈولارا کے قریب ایک پیٹرول اسٹیشن پر پیش آیا، پیٹرول پمپ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی تصاویر نے اس سفاکیت کو بے نقاب کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوٹیج میں دیکھا کہ دو افراد نے باہر سے منی وین کے دروازوں کو بلاک کر دیا تاکہ اندر موجود لوگ باہر نہ نکل سکیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دروازے بند کرنے کے بعد ان افراد نے گاڑی کے اندر کوئی آتش گیر مائع پٹرول یا کیمیکل پھینکا، مائع پھینکتے ہی گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر جب آگ پر قابو پایا تو گاڑی کے اندر سے چاروں پاکستانیوں کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں، مقامی پولیس چیف انتونیو بوریلی نے تصدیق کی کہ یہ یقینی طور پر قتل کا معاملہ ہے، ہمیں بس اب اس کی مزید تفصیلات اور تانے بانے معلوم کرنے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ علاقہ گزشتہ چند ماہ سے تارکینِ وطن کے درمیان شدید کشیدگی کا مرکز بنا ہوا تھا، اس زرعی علاقے میں غیر ملکیوں اور خاص طور پر پاکستانیوں کے درمیان کھیتوں میں کام کی تقسیم، رہائشی کاغذات اور رہائش گاہوں کے مسائل پر شدید اختلافات چل رہے ہیں، حالیہ مہینوں میں اسی علاقے کے اندر پاکستانیوں کو لے جانے والی کاروں اور منی وینز کو آگ لگانے کے 14 واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، جن کا انجام اب اس ہولناک ڈبل مرڈر کی صورت میں سامنے آیا۔