پیسے بٹورنے والے سرگرم‘ جعل سازوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گل پلازہ آتشزدگی کے دلخراش واقعے کے بعد جہاں ایک طرف امدادی کارروائیاں جاری ہیں وہیں دوسری طرف بے ضمیر اور مفاد پرست ٹولے نے اس سانحے کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ سوشل میڈیا سے لے کر جائے وقوع تک، فراڈ اور جھوٹے دعوؤں کی ایک لہر دیکھی گئی ہے، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جیسے ہی سانحے کی خبر عام ہوئی، سوشل میڈیا پر کئی ایسے پیغامات وائرل کر دیے گئے جن میں متاثرین کے نام پر عوام سے مالی مدد کی اپیل کی گئی۔ جعل سازوں نے دکانیں جل جانے کے جھوٹے دعوے کر کے بینک اکاؤنٹس اور ایزی پیسہ نمبرز جاری کیے تاکہ لوگوں کے جذبات سے کھیل کر رقم بٹوری جاسکے۔ حکومت کے متاثرین کیلیے ایک کروڑ روپے کے اعلان کے بعد ایسے افراد بھی سامنے آگئے جن کا اس حادثے سے کوئی تعلق نہ تھا۔ ایک خاتون نے منظرعام پر آکر متاثرہ ہونے کے جھوٹا دعویٰ کیا، جسے انتظامیہ نے تحقیقات میں غلط پایا، حد تو یہ ہو گئی کہ ایک کم عمر بچے نے صرف ٹک ٹاک پر ‘لائیکس’ اور فالورز بڑھانے کیلیے یہ جھوٹی وڈیو وائرل کر دی کہ اس کا بھائی اس سانحے میں لاپتا ہے تاہم، سختی ہونے پر بچے نے اپنے اس شرمناک عمل پر معذرت کر لی۔ گل پلازہ کے باہر بھی بعض افراد نے انتظامیہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، جس پر متعلقہ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعدد جعل سازوں کوقانون کے شکنجے میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود کسی بھی غیر تصدیق شدہ اپیل پر کان نہ دھریں اور نہ ہی کسی نامعلوم فردکو امداد دیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ معاوضہ صرف اور صرف مکمل جانچ پڑتال اور قانونی تصدیق کے بعد ہی اصل حقداروں تک پہنچایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
فائل فوٹونیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔