Jasarat News:
2026-07-24@03:08:12 GMT

منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوب گئی، ریسکیو آپریشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT

منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوب گئی، ریسکیو آپریشن جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں منوڑہ کے قریب سمندر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مسافر کشتی بحری جہاز سے ٹکرا کر ڈوب گئی، حادثے کے وقت کشتی میں 10 مسافر سوار تھے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بچا لیا، جبکہ باقی لاپتا مسافروں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کے حکام نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ چائنہ پورٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بحری جہاز کشتی سے ٹکرا گیا،کشتی میں مجموعی طور پر 10 افراد موجود تھے، جن میں سے 6 مسافروں کو فوری طور پر ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 4 افراد سمندر میں لاپتا ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منوڑہ کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ریسکیو آپریشن میں تیزی لائی جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر انسانی جانوں کو بچایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی کیماڑی کو بھی ہدایت جاری کی کہ وہ اپنی ٹیم موقع پر بھیج کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی یقینی بنائیں۔

دوسری جانب پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جن میں عملے کی ممکنہ کوتاہی، بحری جہاز کی رفتار، نیوی گیشن قوانین کی خلاف ورزی اور تیز ہواؤں یا خراب موسمی حالات کا کردار شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ایس اے اور دیگر ریسکیو ادارے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، تازہ کارروائی کے دوران 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ 4 افراد کی تلاش جاری ہے،ریسکیو شدہ افراد کی تعداد سے متعلق مختلف اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جن کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کشتی کے ممکنہ ملبے اور متاثرہ علاقے کی سرچنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ لاپتا افراد کے اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی