کراچی؛ حیدری مارکیٹ پولیس نےغیر قانونی پارکنگ کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
کراچی:
حیدری مارکیٹ پولیس نے غیر قانونی پارکنگ کرانے اورفیس وصول کرنے کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ وہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ اور ایف میں غیرقانونی پارکنگ کرا کے فیس وصول کررہے تھے۔
گرفتار ملزمان میں حارث ،امین ، سلمان، فیصل، ببلوجی، ریحان ، شعیب اور دیگر شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔