data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260124-01-18
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی سانحات ، حادثات اور جرائم کا شہر بن گیا ہے ، وزیر اعلیٰ و قابض میئر نا اہل اورعوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں ، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو شہرکے تباہ حال انفرا اسٹرکچر ، عوامی مسائل اور شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں ، پیپلز پارٹی کے 17سالہ بدترین دور ِ حکمرانی نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا ہے ، جماعت اسلامی اہل کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، اتوار یکم فروری کو 3بجے دن شاہراہ فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ منعقد ہوگا ، جس میں شہر بھر سے مرد و خواتین ، نوجوان ، طلبہ و اساتذہ ، علمائے کرام ، وکلاء ، تاجر ، مزدور بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی حاضر سروس جج سے عدالتی تحقیقات کروائی جائے مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی اور قرار واقعی سزا دی جائے ، متاثرہ تاجروں کو متبادل جگہ ، نقصانات کا ازالہ اور لواحقین کو معاوضے کی فی الفور ادائیگی کی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں امراء اضلاع کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ اہل کراچی حکومتی نا اہلی و بد انتظامی اور سندھ حکومت اور قابض میئر کی مسائل کے حل سے عدم دلچسپی کے باعث مسلسل اذیت کا شکار اور مسائل کے دلدل میں دھنستے جارہے ہیں ، تباہ حال انفراا سٹرکچر ، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، ٹرانسپورٹ کی غیر موجودگی ، پانی کی قلت ، ترقیاتی منصوبوں کی عدم تکمیل شہریوں کے لیے عذاب ِ جان بنے ہوئے ہیں ، ایک طرف بچے اور عام شہری خونی ڈمپر و ٹینکر اور کھلے مین ہولوں کے باعث اپنی جان گنوا رہے ہیں تو دوسری طرف دن دہاڑے مسلح ڈاکوئوں کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ صوبائی وزراء اور قابض میئر کسی بھی قسم کی ذمہ داری قبول کرنے ، سنجیدہ ، ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے کے بجائے صرف بیانات اور اعلانات کرنے میں لگے ہوئے ہیں ، منعم ظفر خان کی زیر صدارت ہونے والے امراء اضلاع کے اجلاس میں ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے اور اقدامات کیے گئے اور طے کیا گیا کہ مارچ میں شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے عام شہریوں ، تاجروں ، علماء کرام،وکلاء سمیت مختلف طبقات سے وابستہ افراد سے بھر پور رابطہ کیا جائے گا ، پہلے سے جاری ممبر سازی و عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے گا ، شہر بھر میں کیمپ لگائے ، ہزاروں بینرز آویزاں اور ہینڈ بلز تقسیم کیے جائیں گے ، سانحہ گل پلازہ کے متاثرین سے بھی مزید ملاقاتیں کی جائیں گی ، اجلاس میں یوسی کی سطح پر عوامی کمیٹیوں کی تشکیل اور ممبر سازی مہم کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل کی جدو جہد جاری رہے گی ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان’’ سانحہ گل پلازہ و جینے دو کراچی مارچ‘‘ کے سلسلے میں ادارہ نورحق میں امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی

سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی