چینی کوسٹ گارڈز کا فلپائنی اہلکاروں کی جان بچانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی کوسٹ گارڈ نے بحیرئہ جنوبی چین میں اسکاربرو شول کے قریب الٹنے والے غیر ملکی مال بردار جہاز سے فلپائن کے 21 اہلکاروں کو بچانے کے لیے فوری کارروائی کی۔ چینی کوسٹ گارڈ کے مطابق جمعہ کے روز اطلاع ملنے پر 2جہاز امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیے گئے۔ فوری طور پر 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ باقی عملے کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ۔ دوسری جانب بیجنگ میں فلپائنی سفارت خانے نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسکاربرو شول ایشیا کے متنازع ترین سمندری علاقوں میں شمار ہوتا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔
اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔
خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں