ماتلی،مرکزی پل پر لائوڈ اسپیکر کا بے دریغ استعمال،شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت )ماتلی شہر کے مرکزی پل پر رات گئے تک لاؤڈ اسپیکر کے بے دریغ استعمال نے اردگرد رہنے والے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے پل پر قائم غیر قانونی ریڑھیوں اور جمع ہونے والے افراد کی جانب سے تیز آواز میں موسیقی اور شور شرابا معمول بن چکا ہے جس کے باعث قریبی گھروں میں رہنے والے شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں،صرف مرکزی پل ہی نہیں بلکہ فلکارا روڈ اور شہر کے مختلف محلوں میں قائم ڈببو اور اسنوکر گیم پوائنٹس پر بھی رات گئے تک تیز آواز میں ریکارڈ شدہ موسیقی چلائی جاتی ہے جس سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے جبکہ گھروں میں موجود بزرگ اور بیمار افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت آرام اور سکون ناممکن ہو چکا ہے۔شہریوں کے مطابق متعدد بار مقامی انتظامیہ اور پولیس کو شکایات درج کروائی گئیں مگر کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے مگر انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے ۔شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر رات کے اوقات میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ذہنی سکون اور طلبہ کو تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔