مٹیاری،اوڈیرو لعل کے گائوں بچل وریاہ کا رہائشی نوجوان اغوا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری کے قریب اوڈیرو لال کے نواحی گاؤں بچل وریاہ کا رہائشی نوجوان اغوا، اغوا کاروں کی جانب سے تشدد کی ویڈیو جاری۔ نوجوان اشرف ولد خدا ڈنو وریاہ اغوا، اغوا کاروں نے نوجوان کی رہائی کے عوض تاوان طلب کرتے ہوئے تشدد کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ جاری کی گئی ویڈیو میں اغوا شدہ نوجوان اشرف وریاہ کو تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان اپنے اہلِ خانہ سے اپیل کر رہا ہے کہ اغوا کار جو بھی شرائط رکھیں وہ پوری کی جائیں تاکہ اس کی جان بچائی جا سکے۔ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گاؤں کے مکینوں اور اہلِ خانہ میں شدید تشویش پھیل گئی ہے۔گاؤں والوں کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، چند روز قبل اسی گاؤں بچل وریاہ کے ایک اور نوجوان امیر علی ولد محمد وریاہ کو بھی اغوا کاروں نے اغوا کر لیا تھا، جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکا۔ دو نوجوانوں کے اغوا کے باعث علاقے کے رہائشی شدید خوف میں مبتلا ہیں اور رات کو سکون سے سونا بھی مشکل ہو گیا ہے۔اہلِ خانہ اور گاؤں والوں نے اعلیٰ حکام، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی مٹیاری سے پْر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی نوجوان اشرف وریاہ کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے اور پہلے سے اغوا شدہ امیر علی وریاہ کی محفوظ واپسی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔