محرابپور،پولیس ناکام ،ضلع بھرمیں بے امنی کا راج برقرار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)پولیس ناکام،ضلع بھر میں بدامنی کا راج، نوشہرو فیروز موبائل شاپ میں ڈیڑھ کروڑ کی چوری، مورو میںکنفیکشنری اور کریانہ کی دکان میں لاکھوں کی چوری، نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں ٹھارو شاہ بس اسٹاپ پر کاشف راجپوت موبائل شاپ کے تالے توڑ کر چوروں نے 175 بیش قیمتی موبائل اور دیگر سامان چرا لیا، چوری واردات کیخلاف تاجر ایسوسی ایشن نے پیر خالد حسین، خالد عباسی، وزیر علی وگن، علی اکبر چانڈیو ، غلام سرور آرائیں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے سکھر، حیدرآباد جانے والی سڑک پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی،اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ نوشہرو فیروز کے مشہور ٹھاروشاہ چوک پر کاشف راجپوت کی ڈیڑھ کروڑ کی چوری پولیس نااہلی کا ثبوت ہے ضلع بھر میں بدامنی ہے ڈکیتی اور چوری روز کامعمول بن چکا ہے اگر دو روز میں چوری واپس نہ ہوئی تو قومی شاہراہ پر دھرنا دیں گے دوسری طرف مورو پولیس تھانہ کی حدود میں باندھی روڈپر سلیم نعیم راجپوت کی کنفیکشری دکان میں قفل زنی بعد چوروں نے لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی چرا لیا، باندھی روڈ پر ایک دوسری واردات میں محمد لقمان کی کریانہ دکان میں قفل زنی بعد چوروں نے آٹا، چاول، دالیں، چینی، چائے اور دوسرا سامان چرا لیا چوری کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔