سندھ میں پولیس اور رینجرزبھی کچے کے ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں‘ کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے سکھر شکارپور قومی شاہراہ پر لکی غلام شاہ کے مقام پر مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار اور ڈاکووں کی جانب سے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ اوخمیسو بروہی کی شہادت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ناک واقعے نے پیپلزپارٹی کی حکومت اور وزیرداخلہ کی جانب سے امن امان کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے،جب پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی ڈاکو راج سے محفوظ نہیں تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا۔ سندھ میں کچے اور پکے کے ڈاکو آزاد جبکہ شریف اور امن پسند لوگ پولیس گردی کا شکار ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے محض اپنے مخالفین کو کچلنے اور ٹرمپ کی خوشامد کیلئے کاوشیں جاری ہیں جبکہ سندھ سمیت پورے ملک میں امن امان کی بحالی،عوام کی جان ومال اور عزت آبرو کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی شدید خوف وہراس کا شکار ہے۔ صوبائی امیر نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ سندھ میں آئے روز ڈاکو شاہراہوں پر مسافر گاڑیوں کو روک کر موبائل ،نقدی سمیت قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں اب تو سکھر ملتان موٹروے سمیت کوئی بھی سڑک محفوظ نہیں لیکن سترہ سالوں سے سندھ پر برسراقتدار جماعت اپنے اقتدار کو محفوظ بنانے اور سندھ میں مثالی حکمرانی کے جھوٹے دعوے کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں کررہی۔بلاول زرداری کی جانب سے سندھ حکومت کی بے مثال کارکردگی کے تمام تر دعوے گل پلازہ کی راکھ میں دفن ہو چکے ہیں،ایک طرف ملک کے سب سے بڑے شہر کی حالت زار جہاں لوگ کبھی آگ تو کبھی خونی ڈمپروں اور اسٹریٹ کرائم میں اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے تو دوسری جانب سندھ بھر میں گذشتہ کئی سالوں سے ڈاکو راج اور پولیس گردی نے لوگوں کا جینا حرام کردیاہے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔