پاک کالونی میں پولیس مقابلہ،6 افغان ڈکیت ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
5 پستول، دو موٹر سائیکلیں اور ایک رائفل برآمد، خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناتے تھے
ڈکیتوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، ایس ایس پی کیماڑی
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس مقابلے میں 6 افغان ڈکیت مارے گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ نے کہا کہ ڈکیتوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول، دو موٹر سائیکلیں اور ایک رائفل برآمد کرلی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزمان 50 سے زائد گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے ڈکیتی کے دوران 3 افراد کو قتل کیا تھا، ملزمان ڈکیتی کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ